ETV Bharat / state

منوج سنہا نے ماتا وشنو دیوی کے سونے اور چاندی کے سکوں کا اجرا کیا - ویشنو دیوی

شری ماتا وشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وی ڈی ایس بی) نے 2 گرام، 5 گرام اور 10 گرام سونے اور چاندی کے سکوں کو تیار کیا ہے۔

منوج سنہا نے ماتا ویشنو دیوی کے سونے اور چاندی کے سکوں کا اجرا کیا

author img

By

Published : Nov 10, 2020, 9:13 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دیوالی سے قبل ماتا ویشنو دیوی کے سونے اور چاندی کے سکوں کو دنیا بھر کے لاکھوں عقیدت مندوں کے لئے جاری کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں ویشنو دیوی کے سکے جاری کرنے کا موقع ملا۔

منوج سنہا نے ماتا ویشنو دیوی کے سونے اور چاندی کے سکوں کا اجرا کیا

سکوں کا حوالہ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پہاڑی اور مشکل راستہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ وشنو دیوی کے درشن لے لئے نہیں آ پاتے، اسی بات کو مدنظر رکھ کر شرائن بورڈ نے سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کا فیصلہ کیا، جو جموں اور دہلی میں دستیاب ہوں گے۔

شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وی ڈی ایس بی) نے 2 گرام، 5 گرام اور 10 گرام سونے اور چاندی کے سکوں کو تیار کیا ہے۔

سکے کے نرخوں کا انحصار منتخب شدہ مالیت اور موجودہ سونے / چاندی کے نرخوں پر ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شری ماتا واشنو دیوی شرائن بورڈ نے حال ہی میں شری ماتا واشنو دیوی جی کے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے آن لائن درشن، پوجا پرساد کی ہوم ڈیلیوری اور موبائل ایپ جیسے بہت سے اقدامات شروع کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.