ETV Bharat / state

ویشنو دیوی مندر میں ریکارڈ توڑ یاتریوں کی آمد - ویشنو دیوی ریکارڈ توڑ یاتریوں کی آمد

ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لیے گذشتہ برس 91لاکھ 24 ہزار یاتریوں کے مقابلے میں اب تک 91 لاکھ پچیس ہزار شرددھالوؤں نے درشن کیے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق رواں برس یہاں آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

ویشنو دیوی
ویشنو دیوی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 1:34 PM IST

ویشنو دیوی

ریاسی (جموں کشمیر) : کٹرا کے معروف ماتا ویشنو دیوی مندر میں پوتر گپھا اور مندر کے درشن کے لیے آنے والے شرددھالوؤں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سال یہاں آنے والے یاتریوں کی تعداد نے سال 2022 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے سال تک شرددھالوؤں کی مسلسل آمد سے کاروباری طبقے میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس کے علاوہ شرائن بورڈ نے بھی عقیدت مندوں کے لیے سہولیات میں اضافہ کیا ہے۔

سال 2022 میں ماتا ویشنو دیوی مندر میں کل 91 لاکھ 24,970 شرددھالوؤں ماتا کے دربار میں حاضر ہوئے تھے۔ ماں بھگوتی کے درشن کے لیے آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد سال بہ سال بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں اتوار کو سال 2022 کے عقیدت مندوں کی تعداد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ موصولہ اعداد و شمار کے مطابق اتوار کی صبح تک 91.25 لاکھ عقیدت مندوں نے آر ایف آئی ڈی کے ذریعے یاترا کی رجسٹریشن کرائی ہے اور ویشنو دیوی بھون کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس سال تقریباً ایک کروڑ عقیدت مند ماتا وشنو دیوی کے دربار میں پوجا کرنے آئیں گے۔ جس کے لیے انتظامی سطح پر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کا ایک بار پھر ویشنو دیوی مندر کا دورہ

نئے سال 2024 کی آمد سے قبل ہی مندر میں حفاظت کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اور کٹرا بھون کے آس پاس اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے تاکہ امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ یاتریوں کے درشن کو آسان بنانا بھی یقین ہو سکے ۔ بتا دیں کہ یکم جنوری 2022 کو بھگدڑ مچنے سے دس سے زیادہ شرددھالوؤں کی موت واقع ہوئی تھی جس کے بعد اب سکئے وائک بھی تیار کیا گیا ہیں تاکہ عقیدت مند آسانی سے ماتا کا درشن کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Vaishno Dewi Shrine: ویشنو دیوی، لاکھوں شردھالوؤں کی آمد متوقع، انتظامات کو حتمی شکل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.