ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کار نالے میں گرنے سے تین افراد کی موت

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے لوور بگا علاقے میں کار نالے میں گرنے سے اس میں سوار تین لوگوں کی موت ہوگئی۔

car accidenta
car accidenta
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:28 AM IST

کشمیر کے ریاسی ضلع میں کار نالے میں جاگری جس میں تین بھائیوں کی موت ہوگئی ، ہلاک شدہ تینوں میں سے دو سگے بھائی ہیں جبکہ ایک چچا زاد بھائی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد ایوب(24 برس)، محمد اقبال(22 برس) اور بشیر احمد(22 برس) کے طور پر ہوئی ہے، ان میں ایوب اور اقبال سگے بھائی ہیں جبکہ تیسرا بشیر احمد نامی نوجوان ان کا چچا زاد بھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ تینوں نوجوان اپنی کار کے ذریعے بھدر سے ماہور کی جانب جا رہے تھے کہ لوور بگا علاقے میں اچانک ان کی کار کا توازن بگڑا اور سڑک سے پھسل کر نالے میں جاگری۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں: نکی توی کے کنارے ہو رہے غیر قانونی تعمیرات پر روک

حادثے کی طلاع ملتے ہی مقامی افراد جائے واردات پر پہنچے لیکن کھائی کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ کسی بھی طرح کی مدد کرنے سے قاصر رہے۔

اس حادثے میں بشیر احمد اور محمد ایوب کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جبکہ محمد اقبال شدید طور پر زخمی تھا اور دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.