ریاسی: جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے جسانہ زون میں ایک سرکاری اسکول میں تعینات ایک ٹیچر کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطل کیا گیا ہے۔معطل شدہ ٹیچر کو ضلع مجسٹریٹ ریاسی کے دفتر میں فوری طور رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
چیف ایجوکیشن افسر ریاسی کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ جسانہ کے دھری دھر علاقے میں واقع ایک سرکاری اسکول میں تعینات ٹیچر دلیر سنگھ کو ویڈیو وائرل ہونے کے سلسلے میں جانچ مکمل ہونے تک فوری طور معطل کیا جا رہا ہے۔حکمنامے میں معطل ٹیچر کو ضلع مجسٹریٹ ریاسی کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
- کشتواڑ میں دوسری شادی کرنے کی پاداش میں سرکاری ٹیچر معطل، تحقیقات کا حکم
- حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی پاداش میں سرکاری استاد معطل
واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ استاد اسکول میں دوران ڈیوٹی بیڈ پر سویا ہوا ہے جبکہ ایک اور ویڈیو میں اس کو کرسی پر بے ہوش پڑے دیکھا جا سکتا ہے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی اس فوری کارروائی کی سراہنا کی ہے۔
(یو این آئی )