ETV Bharat / state

ریاسی سڑک حادثہ میں میاں بیوی اور تین ماہ کا بچہ ہلاک - میاں بیوی ہلاک

Couple Died In Reasi Accident ریاسی ضلع کے چسانہ علاقہ میں ہفتے کے روز گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے تین سالہ بچے کی موت واقع ہوئی ہے۔ متوفین کی شناخت 26سالہ زاہد احمد، سائرہ اختر کے بطور ہوئی ہے جبکہ حادثے میں از جان ہوئے تین ماہ کے بچے کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔

couple-son-killed-in-reasi-accident
ریاسی سڑک حادثہ میں میاں بیوی اور تین ماہ کا بچہ ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 10:16 PM IST

ریاسی: جموں ڈویژن کے ریاسی ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔اس سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاسی کے چسانہ میں زیرو موڈ کے نزدیک بعد دوپہر ایک بلیرو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سات سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کمسن بچے سمیت تین افراد کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 26 سالہ زاہد احمد ولد عبدالکریم ، سائرہ اختر زوجہ زاہد احمد کے بطور ہوئی ہے جبکہ حادثے میں از جان ہوئے تین ماہ کے بچے کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔اس المناک حادثے میں عرفان احمد نامی نوجوان شدید طور پر زخمی ہوا ہے جس کو نازک حالت میں جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوا رہے ہیں اور ہزاروں افراد ان سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں۔سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.