جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں سابق ارکن اسمبلی Rishi Kumar Koushal In Reasi رہ چکے رشی کمار کوشل کا مجسمہ Statue Of Rishi Kumar Koushal آج آئی آر پی چوک پر نصب کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے سینیئر لیڈر اشوک کول اور شہر کے باشندے موجود رہے۔
اس موقع پر بی جے پی کے سنگٹھن وزیر اشوک کول BJP leader Ashok Koul نے کہا کہ بی جے پی آنے والے اسمبلی انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے اور جموں و کشمیر میں مکمل حکومت بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
اس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاسی ضلع میں بدعنوانی کو بی جے پی برداشت نہیں کرے گی، جو بھی کمی ہوگی اسے جلد پورا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Protest Against Desecration of Statue in Yadgir: مجمسہ کی بے حرمتی کے خلاف یادگیر میں احتجاج
واضح رہے کہ ریاسی ضلع بنانے میں رشی کمار کوشل Rishi Kumar Koushal کا بڑا تعاون تھا اور وہ لوگوں میں بہت مقبول لیڈر مانے جاتے تھے کیونکہ وہ زمینی سطح پر جڑے ہوئے تھے اور انہوں نے باہمی بھائی چارے کو بھی بہت فروغ دیا۔