ETV Bharat / state

Azadi ka Amrit Mahotsav ریاسی میں آزادی کا امرت مہوتسو، طلباء میں ریسلنگ میٹ کی تقسیم

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 8:06 AM IST

ریاسی میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پروگرام عمل میں آیا۔ سوک ایکشن پروگرام 2021-22 کے تحت طلباء میں ریسلنگ میٹ تقسیم کیے گئے: ریاسی پولیس نے کہا کہ آزادی کا امرت مہاتسو منانے اور ڈسٹرکٹ پولیس ریاسی کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ Wrestling Mats Distribute in Reasi

Azadi ka Amrit Mahotsav
Azadi ka Amrit Mahotsav

ریاسی، جموں وکشمیر: آزادی کا امرت مہاتسو Azadi ka Amrit Mahotsav منانے اور ڈسٹرکٹ پولیس ریاسی کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے تقریبات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج ڈسٹرکٹ پولیس ریاسی نے سوک ایکشن پروگرام 2021-22 کے تحت ریاسی کے طلباء میں ریسلنگ میٹ تقسیم کیے۔ انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم ریاسی میں آج منعقدہ ایک متاثر کن تقریب میں افسران کے علاوہ ممتاز شہریوں اور سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور اس موقع کو خوب محظوظ کیا۔

ریاسی میں آزادی کا امرت مہوتسو، طلباء میں ریسلنگ میٹ کی تقسیم

یہ بھی پڑھیں:

ایس ایس پی ریاسی ایس امیت گپتا جے کے پی ایس نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی ضلع ریاسی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور ربن کاٹ کر ریاسی کے نوجوانوں کے لیے چٹائیاں وقف کیں۔ اس موقع پر انڈور اسٹیڈیم ریاسی میں گرلز اور بوائز ریسلنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ فینسنگ مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا جسے شائقین نے خوب محظوظ کیا۔ نوجوانوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایس ایچ امیت گپتا نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس کا سوک ایکشن پروگرام طلباء کو پلیٹ فارم اور مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کا ایک اقدام ہے اور جموں و کشمیر پولیس کے اس اقدام کے تحت بہت سے طلباء نے ریاستی اور قومی سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ آزادی کا امرت مہوتسو مناتے ہوئے ریاسی پولیس نے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا اور آج اسی بینر کے تحت ریسلنگ میٹ ریاسی کے نوجوانوں میں تقسیم کیے گئے، انہوں نے اپیل کی کہ نوجوان منشیات کے استعمال سے ہٹ کر کھیلوں کا انتخاب کریں جو ان کے مستقبل اور قوم کے لیے ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.