جموں وکشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ یکم نومبر سے پندرہ ہزار عقیدتمند ماتا ویشنودیوی کا درشن کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل کووڈ 19 پابندیوں کی وجہ سے صرف سات ہزار عقیدتمندوں کو ہی یہاں آنے کی اجازت تھی۔
نئے ایس او پی میں انتظامیہ نے کہا: 'ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت دیئے گئے اختیارات کا استعمال کر کے ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی ہدایت دیتی ہے کہ کوروناوائرس سے متعلق جاری طریقہ کار 30.11.2020 تک نافذ رہے گا. تاہم ویشنو دیوی آنے والوں کی تعداد سات ہزار سے بڑھا کر پندرہ ہزار کر دی گئی ہے، یہ 01.11.2020 سے نافذ ہوگا۔'
بورڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ یاترا کے رجسٹریشن کاؤنٹرز پر لوگوں کے جمع ہونے سے بچنے کے لئے یاتریوں کی رجسٹریشن آن لائن جاری رہے گی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ بورڈ کے ذریعہ قائم کردہ دیگر تمام سہولیات جیسے بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر خدمات بھی سماجی دوری کے اصولوں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کام کرے گی۔