ETV Bharat / state

Students Tested Covid Positive: ڈگری کالج ریاسی میں درس و تدریس معطل - جموں و کشمیر میں عالمی وبا

صوبہ جموں کے ریاسی ضلع میں جنرل زوراور سنگھ گورنمنٹ ڈگری کالج میں زیر تعلیم گیارہ طلبہ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے کالج میں درس و تدریس عارضی طور بند کرنے کے احکامات صادر کیے۔

11 Students tested positive: ڈگری کالج ریاسی میں درس و تدریس معطل

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 5:22 PM IST

ضلع ریاسی کے جنرل زوراور سنگھ میموریل ڈگری کالج میں زیر تعلیم 145طالب علموں کی کورونا تشخیص کی گئی جس میں گیارہ طلبہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ طالب علموں کو فوری طور قرنطینہ میں رہنے کی صلاح دی گئی جبکہ انکے رابطے میں آنے والے افراد کی بھاری پیمانے پر تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

گیارہ طالب علموں کی مثبت رپورٹ کے بعد انتظامیہ نے کالج میں 25نومبر تک درس و تدریس بند رکھنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: نجی اسکول میں زیر تعلیم 7 طلبہ کورونا سے متاثر

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے وہیں بعض علاقوں میں بندشیں بھی عائد کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.