ETV Bharat / state

رام بن: نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 2:51 PM IST

ضلع رام بن میں خود کشی کے بڑھتے رجحان سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے، بدھ کو ایک اور نوجوان کی خود کشی کے بعد گزشتہ تین ماہ میں 11 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔

رام بن: نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں خود کشی کا رجحان مسلسل جاری ہے، ضلع کے دور دراز علاقہ بھبھڑوتہ میں ایک نوجوان نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کی پنچایت کمیت گاؤں پارسی، سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ دییا رام ولد وید پرکاش گزشتہ شام سے لاپتہ تھے اور بدھ کی صبح گھر کے نزدیک انکی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پی ایچ سی راجگڑھ منتقل کیا جہاں سے پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کر دیا گیا۔

انچارج چوکی پولیس کاستی گڑھ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’قانونی اور طبی لوازمات کے بعد آخری رسومات کے لیے لاش اہل خانہ کے سپرد کر دی گئی۔‘‘

اس سلسلے میں پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع رام بن میں تین ماہ کے اندر یہ خود کشی کا گیارہواں واقعہ ہے۔ جن میں زیاہ تر 15 سال سے 24 سال کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر دیا۔

گزشتہ ہفتے ہی ضلع کے منجل، ہڑوگ سے تعلق رکھنے والے 22سالہ نوجوان کی لاش بھی ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.