ETV Bharat / state

رامبن: نوجوان کی لاش برآمد

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں خودکشی کے بڑھتے رجحان سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔

youth committed suicide at Sanasar in Ramban district
رامبن: رات سے غائب نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ملی
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 10:42 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں آئے دن نوجوانوں میں خود کشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، ضلع کے سیاحتی مقام سناسر میں پھر ایک نوجوان نے خود کشی کرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رامبن کے سناسر علاقے سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ رنکو کمار گذشتہ شب سے لاپتہ تھا۔ آج صبح لوگوں کو اس کی لاش ایک درخت سے لٹکی ملی۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ایمرجنسی ہسپتال بٹوٹ منتقل کر دیا ہے۔ ایس ایچ او بٹوٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'قانونی کارروائی کے بعد آخری رسومات کے لیے لاش اہل خانہ کے سپرد کر دی گئی ہے'۔

مزید پڑھیں: راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل منظور

اس سلسلے میں پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع رامبن میں ایک سال کے دوران تین درجن سے زیاہ افراد جن میں 15 سے 22 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں نے خودکشی کرلیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.