رامبن: بانہال میں روشنی فاؤنڈیشن نامی ایک مقامی این جی او نے چائلڈ پروٹیکشن، محکمہ سماجی بہبود ضلع رام بن کے اشتراک سے بانہال میں بین الاقوامی یوگا ڈے کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ Yoga Day Celebrated in Banihal اس کے علاوہ ڈگری کالج انتظامیہ اور فوج کے اشتراک سے طلبہ کے لیے خصوصی یوگا تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فوجی جوانوں کے علاوہ قریب 50 طلبہ نے شرکت کی۔
عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے منعقد کیے گئے پروگرام کے دوران طلبہ کو یوگا کی اہمیت و افادیت کے بارے میں معلومات دی گئی وہیں طلبہ کو یوگا کے مختلف آسن سکھائے گئے۔ Yoga Day Celebrated in Rambanجموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں یوگا ڈے کی نسبت سے یوگا کا اہتمام عمل میں لایا گیا زیادہ تر تقاریب کا اہتمام اسکولز اور کالجز میں کیا گیا۔