ETV Bharat / state

رامبن میں بجلی کٹوتی سے عوام پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بجلی کی مسلسل کٹوتی سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں دوسری طرف وادی کشمیر میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر و دیہات میں معمولات زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گئے ہیں۔

worst condition of electricity system across ramban district in jammu and kashmir
رامبن میں بجلی کٹوتی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 7:34 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں عوام کا کہنا ہے کہ ضلع ہیڈکوارٹر کے علاوہ سب ڈویژن بانہال اور گول کے متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل کافی حد تک متاثر ہے۔ بجلی کے شیڈول میں ایسی کٹوتی عمل میں لای گئی ہے جس سے پورا ضلح اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رامبن میں بجلی کٹوتی سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ پہلے سے سردیوں کے اس ایام میں ضلع ہیڈکوارٹر رامبن سب ڈویژن بانہال اور سب ڈویژن گول کے علاوہ ضلع کے دیہی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین پرشیان ہیں۔ اس سلسلے میں لوگوں نے بتایا کہ وہ ہر ماہ بجلی کا بل بھی جمع کرتے ہیں اور اس کے بدلے لوگوں کو خوب اندھیرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

worst condition of electricity system across ramban district in jammu and kashmir
رامبن میں بجلی کٹوتی سے عوام پریشان

محکمہ کے افسروں کی غیر ذمہ داری اور بجلی کی آنکھ مچولی سے نہ صرف عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں بلکہ بزرگ، بیمار اور طلبا بھی زبردست مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پورے ضلع میں بجلی کٹوتی کا کوئی شیڈول نہیں ہے۔ 24 گھنٹے میں صرف دو گھنٹے ہی بجلی آتی ہے۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیرمیں برفباری کا چوتھا دن، معمولات زندگی درہم برہم

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے ضلع رامبن کے ترقیاتی کمشنر ناظم زئی خان سے بات چیت کی تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے لیے کشن گنگا سے سپلائی کی جارہی بجلی 33 کے وی اور 220 کے وی کے دو ٹاورں کے نقصان پہنچنے سے ایسا ہو رہا ہے۔ اس کی مرمت کا کام چل رہا ہے۔ فی الحال ضلع کو وادی کشمیر سے بجلی کی سپلائی کی جارہی ہے جہاں پہلے سے ہی بجلی کا بحران ہے۔

انتظامیہ نے محکمہ کے انجینئروں سے میٹنگ طلب کرکے بجلی کی فراہمی اور سپلائی کو جلد بحال کرنے کو کہا ہے۔ تاہم، تب تک لوگوں کو کٹوتی کا سامنا کرنے پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.