یہ ریلی کالج کیمپس سے ہوتے ہوئے بانہال کے مختلف بازاروں، گلی کوچوں سے گزر کر کالج میں اختتام پزیر ہوئی۔
منتظمین کے مطابق ریلی کا مقصد رائے دہندگی کی اہمیت و افادیت سے متعلق عوام الناس کو بیدار کرنا تھا۔
ریلی میں شامل طلباء ''ووٹ ہمارا حق ہے'' کا نعرہ بلند کر رہے تھے۔
اس موقعے پر طلباء و اساتذہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ووٹ کے طاقت کو پہچانتے ہوئے بلا لحاظ مذہب و ملت، رنگ و نسل اور ذات پات، صحیح نمائندہ چُن کر جمہوری نظام کو مستحکم بنائیں۔