ETV Bharat / state

رامبن: دیہی باشندوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف مظاہرہ کیا

کمپنی نے سڑک تعمیر کے لئے رابطہ سڑکوں کی کٹائی کی لیکن اسے دوبارہ تعمیر نہیں کیا۔

Ramban district
Ramban district
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 2:02 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں لوگوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور گمہن انڈیا کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

رامبن: دیہی باشندوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف مظاہرہ کیا
کرول کنڈی گاؤں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین قومی شاہراہ کرول کے مقام پر جمع ہوئے۔ انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور گمین انڈیا کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ احتجاج کی قیادت سینئر کانگریس رہنما ایڈوکیٹ ارون سنگھ راجو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی نے کرول کے مقام پر قومی شاہراہ کی کٹائی کر رابطہ سڑک ڈگری کالج کے علاوہ تمام پکڈنڈیوں کو نقصان پہنچایا ہے جسکی وجہ سے عام شہریوں کو چلنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تعمیراتی کمپنیوں نے راستہ کٹائی کر کے سلایڈز میں تبدیل کر دیے ہیں، یہاں تک کہ مندر، شمشان گھاٹ اور قبرستان جانے کے راستوں کو بھی کاٹ دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے ذریعہ کئی بار تعمیراتی کمپنیوں کے منتظمین کو گزارش کرنے کے باوجود راستوں کو بحال نہ کیا گیا اور آج مجبور ہو کے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں کہا کہ تعمرات کا ملبہ دریا چناب اور ندی نالوں میں ڈال رہے ہیں۔ دن بھر اڑتی دھول لوگوں کے گھروں کے اند جمع ہو جاتی ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن کے واضح احکامات کے باوجود تعمیراتی کمپنی پانی کا چھڑکاؤ نہیں کرتی ہے اور شہریوں کی پریشانی دور کرنے میں سنجیدہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے ضلع پولیس سربراہ سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی کی گزارش ہے۔

ارون سنگھ نے مزید کہا کہ دو یوم کے اندر رابطہ سڑک اور تمام پکڈنڈییاں بحال نہ کی گی تو پورے گاؤں کے لوگ قومی شاہراہ پر دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.