ETV Bharat / state

Vehicle Registration checking in Ramban: سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کے دستاویز کی چیکنگ - سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر بڑھتے ٹریفک حادثات

پہاڑی ضلع رام بن کے چندر کوٹ علاقے میں ٹرانسپورٹ محکمہ کی جانب سے سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کے دستاویز کی جانچ Vehicle Registration checking in Ramban کے لیے ایک خصوصی ناکہ قائم کیا گیا۔

Vehicle Registration checking in Ramban: سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کے دستاویز کی چیکنگ

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 4:10 PM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیش نظر ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کے احکامات پر ضلع رام بن کے چندرکوٹ علاقے میں خصوصی ناکہ قائم کیا گیا۔ Vehicle Registration checking in Rambanناکہ پر ٹریفک حکام کی جانب سے گاڑیوں کے دستاویز کے علاوہ ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹ کی بھی چیکنگ کی گئی۔ بغیر دستاویز، لائسنس کے گاڑی چلانے والے متعدد ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کے دستاویز کی چیکنگ

ٹریفک حکام کے مطابق بغیر ایچ ایس آر پی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا۔ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر کرن پال نے بتایا کہ رام بن ضلع خصوصا سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیش نظر گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ Ramban Vehicle Registration checkingانہوں نے عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘

انہوں نے والدین سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو بغیر لائنس اور بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے سے روکنے کی اپیل کرتے ہوئے نوجوانوں کو تیز چلانے سے بھی گریز کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی مالکان سے 15مئی سے قبل HSRPنمبر پلیٹ نصب کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ 15 مئی کے بعد بغیر ایچ ایس آر پی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو سیز کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.