ETV Bharat / state

وی ڈی سی ممبران حکومت سے نالاں

انہوں نے کہا وہ 26 برس سے ملک کی خدمت کر رہے ہیں لیکن اب نوبت یہ آگئی ہے کہ ان کے بچے اسکول نہیں جا پاتے کیونکہ فیس ادا نہیں کر سکتے ہیں۔

وی ڈی سی ممبران حکومت سے نالاں
وی ڈی سی ممبران حکومت سے نالاں
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 7:37 AM IST

جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے دور افتادہ علاقوں میں نوے کی دہائی سے عسکریت پسندی کے خلاف اپنی خدمات انجام دے رہے دیہی دفائی کمیٹی یا ولیج ڈیفینس کمیٹی (وی ڈی سی) ممبران تنخواہ نہ دیئے جانے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

وی ڈی سی ممبران حکومت سے نالاں

وی ڈی سی ممبران نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے شورش زدہ حالات میں حکومت کا تعاون کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں تنخواہ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا یہ معاملہ متعدد بار وزارت داخلہ کی نوٹس میں لایا گیا لیکن فی الحال کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا وہ 26 برس سے ملک کی خدمت کر رہے ہیں لیکن اب نوبت یہ آگئی ہے کہ ان کے بچے اسکول نہیں جا پاتے کیونکہ فیس ادا نہیں کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر بی جے پی کارکن گردھاری لال نے وی ڈی سی ممبران کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو وزارت داخلہ کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے اور بہت جلد ان کی مشکلات کا تدراک کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.