ETV Bharat / state

Snowfall Aftermath Roads Closed بانہال کے متعدد علاقہ برفباری کے سبب ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع - air traffic suspended in kashmir

بھاری برفباری کے سبب جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ بیشتر بالائی علاقہ کا رابطہ ضلع ہیڈکوارٹرس سے منقطع ہوگیا ہیں۔برفباری کے سبب بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگی ہے جب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام ابھی تک نہیں کیا گیا۔Snowfall Aftermath Roads Closed

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 9:59 PM IST

بانہال میں برفباری سے سیاح لطف اندوز

بانہال: کشمیر کے ساتھ ساتھ بانہال میں بھی جمعہ کے روز برفباری ہوئی۔برفباری کے سبب جموں - سرینگر قومی شاہراہ بند رہا وہیں بارہمولہ بانہال ریل سروسکو بھی انتظامیہ نے بھاری برف باری کے چلتے بند کیا۔ تازہ برف باری کی وجہ سے ضلع رامبن کے دور دراز علاقوں کے سڑک رابطہ بھی بند ہو چکے ہیں، پوگل نیل‏موہو سڑکیں ضلع ہیڈکوائٹر سے منقطع رہی۔برفباری کے باعث رامبن ضلع کے اوپری علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں سے جلد سے جلد برف ہٹانے کا کام انجام دیا جائے، تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

گول میں بھاری برفباری

وہیں ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بھاری برفباری ہوئی ہے۔ بھاری برفباری کی وجہ سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں ایمبولینس موجود ہونی چاہیے اور گردو نواح کی سڑکوں پر جلد از جلد برف ہٹانے کے لیے مشینیں لگائے جائے، تاکہ لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواری پیش نہ آئے۔لوگوں نے انتظامیہ سے بجلی کی بحالی سمیت باقی خدمات کو میسر رکھنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Weather Update Kashmir آنے والے دنوں میں کسی بڑی برفباری کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے میدانی علاقوں میں جمعے کی سہہ پہر کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے اور بعد ازاں 14 سے 18 جنوری تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز برف باری اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ پر پہلے ہی ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.