رام بن: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں اتوار کی سہ پہر دریائے چناب میں نہانے کے دوران حادثاتی طور دو نوجوان ڈوب گئے۔ دونوں نوجوانوں کو بازیاب کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ڈوبنے والے نوجوانوں کو بازیاب کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم ان کے مطابق نوجوانوں کے زندہ ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔ Two Youths Drowned in Chenab River
رام بن پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 15سالہ نتیش کمار ولد کشور لال اور 16 سالہ پرویندر سنگھ ولد سورم سنگھ ساکنان دیارگلی، تحصیل راج دریائے چناب میں رام بن شہر کے جولا پل کے مقام پر نہانے کے دوران پانی کے تیز بہائو کی زد میں آکر ڈوب گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر کو پیش آیا۔ Two Youths Drowned in Chenab River
انہوں نے مزید کہا کہ رام بن پولیس سمیت سول کیو آر ٹی، رام بن، کے رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک دونوں نوجوانوں کی تلاش جاری تھی۔ دریں اثناء، ضلع رام بن میں ہی ایک اور حادثے کے دوران 55 سالہ رستم علی ولد مراد علی ڈار ساکن بھبھڑوتہ، راج گڑھ اُس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ اپنے کھیتوں میں ہل چلاتے ہوئے مبینہ طور ایک ٹریکٹر کی زد میں آ گئے۔
مزید پڑھیں: Driver's Body Fished out from Chenab: غرقاب ڈرائیور کی لاش ایک ماہ بعد برآمد