ETV Bharat / state

Drugs Recovered In Banihal تین سو کروڑ مالیت کا منشیات بانہال میں ضبط، دو گرفتار، ایس ایس پی رامبن

ایس ایس پی رامبن موہتا شرما نے کہا کہ پولیس نے ایک مخصوص اطلاع کے بعد ایک ناکہ چیکنگ کے دوران بانہال سے 30 کلو گرام ہیرؤن جیسا منشیات برآمد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منشیات کی مالیت تقربیاً 300 کروڑ روپئے ہیں۔

two-narcotic-smugglers-held-with-30-kg-of-drugs-in-banihal-sp-ramban
تین سو کروڑ مالیت کا منشیات بانہال میں ضبط، دو گرفتار، ایس ایس پی رامبن
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2023, 8:51 PM IST

تین سو کروڑ مالیت کا منشیات بانہال میں ضبط، دو گرفتار، ایس ایس پی رامبن

رامبن: جموں وکشمیر پولیس نے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں کشمیر سے پنجاب کی طرف جانے والی ایک نجی گاڑی سے تین سو کروڑ روپیہ مالیت کی 30 کلو منشیات کوکین برآمد کی ہے۔ اس دوران پولیس نے گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی رامبن موہتا شرما نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سرینگر جموں شاہراہ پر ریلوے چوک بانہال کے نزدیک جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں نے ایک نجی گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے 30کلو کوکین جیسا مادہ برآمد کیا گیا اور اس کی مالیت تقریباً تین سو کروڑ روپئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار دو افراد کو پولیس نے ایس ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے اور اس کیس کی تفتیش پولیس کے سینیئر آفیسران کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی ایسا لگ رہا ہے کہ منشیات سرحد پار سے اسمگل کیے گئے ہے اور اس کیس میں ٹریر انگل بھی نظر آرہا ہے، جس کی وجہ سے پولیس اس کیس کی باریک بینی سے تحقیقاتکر رہی ہے اور اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔

War Against drugs بانہال میں گاڑی سے 30 کلو ہیرؤن ضبط، دو گرفتار،پولیس

انہوں نے کہا کہ 2022 سے لیکر ابھی تک ضلع رامبن میں 104 این ڈی پی ایس کے کیسز درج کیے گئے ہے، جس کت تحت 500 کلو گرام پوست کا بھوسا،10 کلو چرس،200 گرام ہیرؤن اور 200 ٹیبلٹس کو ضبط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا پولیس نے منشیات کے اس کاروبار میں ملوث 158 افراد وک گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے تین کو پٹ این ڈی پی ایس کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.