ETV Bharat / state

رام بن: سلائی کورس میں 80 سے زائد لڑکیوں کو ٹریننگ فراہم - سلائی کے بنیادی معلومات

ضلع رام بن کے کھڑی علاقے میں فوج کی جانب سے دو ماہ تک جاری رہنے والے سلائی تربیتی کورس میں 80 سے زائد مقامی لڑکیوں کو ٹریننگ فراہم کی گئی۔

رام بن: سلائی کورس میں 80سے زائد لڑکیوں کو ٹریننگ فراہم

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 5:47 PM IST

فوج کی جانب سے جہاں مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا وہیں، نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو با ہنر بنانے کے لیے مختلف تربیتی کورس بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

رام بن: سلائی کورس میں 80سے زائد لڑکیوں کو ٹریننگ فراہم

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے کھڑی علاقے میں فوج کی 23 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے مقامی لڑکیوں کے لیے دو ماہ کا سلائی تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں 80 سے زائد لڑکیوں نے استفادہ کیا۔

کورس میں تربیت حاصل کرنے والی مقامی لڑکیوں نے کہا کہ ’’ہنر مند اور قابل اساتذہ‘‘ نے انہیں سلائی کی بنیادی معلومات سے آگاہ کر کے انہیں مختلف ملبوسات سینے کا ہنر سکھایا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو با ہنر، با اختیار اور خود روزگار کمانے کے لیے سلائی کا ہنر سکھانا فوج کی جانب سے قابل تحسین اقدام ہے۔

تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی فوج کی جانب سے کیے گئے اقدام کی سراہنا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.