ETV Bharat / state

رامبن: سڑک حادثے میں دو بچے بری طرح زخمی

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کی سب ڈویژن گول میں دو موٹرسائیکل سواروں نے دو کمسن بچوں کو ٹکر مار دی، دونوں بچے بری طرح زخمی ہوگئے۔ جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

two minors injured critically in road accident
سڑک حادثے میں دو بچے بری طرح زخمی
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 8:43 PM IST

پولیس جانکاری کے مطابق آج سہ پہر تین موٹر سائیکل سوار ڈگن ٹاپ سے گول کی طرف انتہائی تیز رفتاری موٹر سائیکل چلارہے تھے کہ موٹرسائیکل زیر نمبر Jk02AK2991 اور Jk02AA7605 نے سڑک کے کنارے امکلا موڑ پر دو کمسن بچوں کو بری طرح ٹکر ماردی، جس میں دونوںشدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور پولیس نے دونوں بچوں کو ضلع ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج کے بعد ضلع ہسپتال رامبن منتقل کر دیا ہے۔

ان میں ایک بچے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمی بچوں کی شناخت عادل حسین عمر 5 سال، طالب حسین عمر 8 سال ولد عبدالطیف ساکنہ جمن گول کے نسبت ہوئی۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں درجنوں من چلے لڑکے روز سڑک پر تیز رفتار سے اپنے موٹر سائیکلیں چلاتے ہیں اور پولیس ان پر کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے۔

انہوں نے ضلع پولیس سربراہ حسیب الرحمن سے ان کے خلاف قانونی کارروائی کنے کامطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ گول نے زیر علت 49 زیر دفعات 279,337 آئی پی سی کے تحت معاملہ درج کر کے دونوں موڑ سائیکل ضبط کر لی ہے تاہم ابھی تک دونوں ملزمان فرار بتاے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.