جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک سڑک حادثے میں جو دو افراد زخمی ہوئے ہیں ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے بتایا 'گذشتہ رات سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس زیر نمبر جے کے 02 وائی 10392 سرینگر کی طرف جارہی تھی کہ رامبن کے نزدیک کیفٹریہ موڑ پر پہاڑی سے پتھر کھسک کر گاڑی پر آ گرا جس کے نتیجہ میں دو مسافر شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں'۔
پولیس کے مطابق 'زخمیوں کی شناخت رفیق احمد ولد عنایت شاہ اور ریاض احمد ولد محمد یونس کے طور پر ہوئی ہے'۔
حادثے کے فوراً بعد پولیس اور رضاکاروں نے دونوں زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی علاج کے بعد زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا ہے اور ان میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
وہیں رامبن پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔