ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کے بانی کو خراج عقیدت

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد یہ نیشنل کانفرنس کی پہلی میٹنگ تھی۔

نیشنل کانفرنس کے بانی کو خراج عقیدت
نیشنل کانفرنس کے بانی کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 7:48 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں نیشنل کانفرنس کے بانی شیر کشمیر شیخ محمد عبدال اللہ کے 38 ویں برسی کے موقع پر پارٹی کے رامبن ضلع یونٹ نے شیر کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کی صدارت نائب صدر ضلع رامبن ایڈوکیٹ ارجن سنگھ راجو نے کیا۔

نیشنل کانفرنس کے بانی کو خراج عقیدت

ارجن سنگھ اپنے خطاب میں پارٹی ورکروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ شیر کشمیر کے اصولوں پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مسلم سکھ اتحاد کو موجودہ حالات میں مستحکم کرنے کی ضروت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرقہ پرست عناصر پورے خطے کو مزہب کے نام پر تقسیم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب: ایک لاش برآمد

انہوں نے سیاسی طالع آزماؤں اور مفاد پرست سیاست دانوں کی سازشوں سے ورکروں کو باخبر رہنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم رہنما نے ہمیشہ ریاست کے لیے کام کرتے ہوئے تینوں خطوں کی یکسان ترقی کو ممکن بنا دیا تاہم کچھ عناصر ان کی زرین کار ناموں پر گرہن لگانے کی ناکام کوششیں کرہے ہیں۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد یہ پارٹی کی پہلی میٹنگ تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.