اس موقع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ Dr Farooq Abdullah نے مرحوم شیخ نذیر احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نذیر صاحب بانی نیشنل کانفرنس شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ Founder of the National Conference کے قابل اعتماد اور قابل بھروسہ فرزند تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم وطن عزیز کے عظیم سپوت، سچے کشمیری اور تحریک حریت کشمیر کے علمبردار تھے۔ سات سال قبل اسی روز مرحوم کے انتقال سے پارٹی ایک ایسے رہنما سے محروم ہوئی، جس کا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا۔ Tribute to National Conferece Leader Nazir Ahmad
انہوں نے کہا کہ اُن کے دل میں کشمیر کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری تھی۔ مرحوم کو اللہ نے دور اندیشی، سیاسی سوجھ بوجھ اور قانونی مہارت عطا کی تھی اور ان کی عظیم کوششوں کی بدولت شیر کشمیر کی عظیم جماعت، نیا کشمیر اور آئین اثاثہ اور ہل والا جھنڈا اونچا رہا۔ Tribute to National Conferece Leader Nazir Ahmad
وہیں ضلع صدر رامبن سجاد شاہین نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نذیر صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں، مرحوم کو اللہ نے سیاسی تدبر، عوام کی محبت اور وطن عزیز سے بے پناہ لگاﺅ عطا کیا تھا۔ انہیں تاریخ کشمیر کے ایک ایک ورق پر عبور حاصل تھا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ نذیر صاحب کا انتقال کرنا ملک کشمیر خصوصاً نیشنل کانفرنس کے لیے کوئی معمولی سانحہ نہیں تھا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت عطا کرے۔ Tribute to National Conferece Leader Nazir Ahmad