رام بن: فوج اور محکمہ سیاحت نے مشترکہ طور ایڈونچر ٹورزم کو فروغ دینے کی غرض سے ضلع رام بن میں ٹریکنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں قریب 17 افراد نے شرکت کی۔ ’’پیر پنچال ٹریکنگ سب ڈویژن رام سو‘‘ کے تحت ضلع کے نیل ٹاپ سے ٹریکنگ کی شروعات کی گئی تھی۔ یہ ٹریکر گروپ خوبصورت وادی نیل سے شروع ہوکر پیر پنجال پہاڑی سلسلوں کے مرغزاروں، جھیلوں اور آبشاروں سے گزرا اور بالآخر بانہال یوتھ فیسٹیول کے موقع پر ٹریکنگ کا اختتام ہوا۔ Trekker Group welcomed at Youth Festival Banihal
اس موقع پر ایک تقریب ’’بانہال فیسٹیول 2022‘‘کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں فوج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کرکے ٹریکر گروپ کو اعزازات سے نوازا۔ بانہال یوتھ فیسٹیول میں مختلف گلوکاروں سمیت مقامی اسکولوں کے طلباء نے رنگا رنگ کلچرل پروگرام بھی پیش کئے۔ مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ بانہال یوتھ فیسٹول میں شرکت کی۔
فیسٹول میں حصہ لینے والے ٹریکرز نے فوج اور محکمہ سیاحت کی اس کاوش کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں پیر پنچال ٹریک کا موقع نصیب ہوا بانہال میں والہانہ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریکرز نے کہا کہ ٹریکنگ کے دوران وہ پیرپنچال کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے اور یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے و کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں رہائش پذیر ٹریکرز کو پیر پنچال کی ٹریکنگ کے لیے مائل کریں گے۔