ETV Bharat / state

چٹان گرنے سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر - چٹان گرنے سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پوری طرح بند

جموں و کشمیر میں موسم کی خرابی کا سلسلہ مسلسل چوتھے دن بھی جاری رہا، جبکہ دوپہر کے وقت اس میں تھوڑی بہت بہتری نظر آئی۔

چٹان گرنے سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 11:01 PM IST

جموں و کشمیر میں موسم سرما کے سبب ان دنوں جموں سرینگر قومی شاہراہ پوری طرح برفباری کی زد میں ہے اور جگہ جگہ مٹی کے تودے اور بھاری چٹانیں گرنے کی وجہ سے وادی کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ پوری طرح منقطع ہوچکا ہے۔

چٹان گرنے سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر

دوپہر میں موسم تھوڑا بہتر ہونے پر جموں سرینگر قومی شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا تھا، تاہم پہاڑی سے پتھر کھسکنے کے سبب شاہراہ کی بحالی میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ ایس پی رامبن حسیب الرحمان جو ان دنوں سڑکوں کی بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں، انہوں نے لوگوں سے شاہراہ پر نہ چلنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر: برفیلی چادر میں لپٹے دلفریب مناظر، تصاویر میں

انہوں نے کہا کہ 'شاہراہ پر مشنری لگا دی گئی ہے، ساتھ ہی لوگوں کو ادھر جانے سے منع کیا گیا ہے، تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ موسم سازگار رہا تو شاہراہ کو بحال ہونے میں دو دن سے زیادہ لگ سکتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.