ETV Bharat / state

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال - Jammu Kashmir Highway

قومی شاہراہ پر جمعرات کو چھوٹی گاڑیاں سری نگر سے جموں اور جموں سے بھی سری نگر روانہ ہوں گی تاہم بڑی اور فوجی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 2:33 PM IST

وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ جمعرات کو ایک روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دی گئی۔

بتادیں کہ یہ قومی شاہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر ہر بدھ کو ٹریفک کی آوا جاہی کے لئے بند رہتی ہے۔

ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کشمیر قومی شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک بحال کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر جمعرات کو چھوٹی گاڑیاں سری نگر سے جموں اور جموں سے بھی سری نگر روانہ ہوں گی تاہم بڑی اور فوجی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔

ادھر وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلی ہے اور جمعرات کے روز گاڑیوں کو سری نگر سے لیہہ روانہ ہونے کی اجازت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن: مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ کو جام کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی یہ سڑکیں موسم سرما کے دوران زیادہ تر بند ہی رہتی ہیں جس سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

وادی میں ان ایام کے دوران جہاں بازاروں میں اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازاری بھی بام عروج پر پہنچ جاتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.