ETV Bharat / state

Srinagar Jammu Highway Restored for Traffic: سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال

مسلسل پانچ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہنے کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہو گئی۔Srinagar Jammu Highway Restored for Traffic

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال
author img

By

Published : Sep 5, 2022, 2:14 PM IST

Updated : Sep 5, 2022, 2:43 PM IST

رام بن: سرینگر جموں شاہراہ پر پیر کی صبح مٹی کے تودے گر آنے کے سبب شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ مسلسل پانچ گھنٹوں تک ٹریفک بند رہنے کے بعد دوپہر کو ٹریفک بحال کر دیا گیا۔Traffic Restored on Srinagar Jammu National Highwayحکام نے بتایا کہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270کلو میٹر طویل سرینگر- جموں قومی شاہراہ ضلع رام بن کے مہاڑ علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے قریب 5گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کردی گئی ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال

ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن کے مہیاڑ اور کیفٹریہ موڑ کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے اور مٹی کے تودے گر آئے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت مکمل طو رپر بند ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کے دونوں طرف چھوٹی بڑی، مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھی، وہیں انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو بحال کرنے کے لیے مشینری اور عملہ کو کام پر لگا دیا گیا اور دوپہر قریب دو بجے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرینگر جموں اور رام بن میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹس کے ساتھ رابطہ کرنے سے قبل شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

مزید پڑھیں: Srinagar-Jammu National Highway restored سرینگر۔جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال

Last Updated : Sep 5, 2022, 2:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.