ETV Bharat / state

Srinagar Jammu Traffic Update سرینگر جموں قومی شاہراہ پرٹریفک بحال، درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت - ینشنل ہائے وے 44 ٹریفک اپڈیٹ

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر– جموں قومی شاہراہ پر حکام نے ٹریفک کی آمدورفت بحال کر دی۔ اس دوران حکام نے درماندہ گاڑیوں کو اپنے منزلوں کی طرف چلنے کی اجازت دی ہے۔

traffic-restored-on-jammu-srinagar-highway-stranded-vehicles-are-being-cleared
سرینگر جموں قومی شاہراہ پرٹرفک بحال، درماندہ گاڑیوں کی چلنے کی اجازت
author img

By

Published : Jun 1, 2023, 4:13 PM IST

Updated : Jun 1, 2023, 4:55 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ڈھلواس علاقے میں مرمتی کام کے پیش نظر جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ رامبن کے ڈھلواس علاقے میں مرمتی کام کے پیش نظر سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر دونوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

traffic-restored-on-jammu-srinagar-highway-stranded-vehicles-are-being-cleared
سرینگر جموں قومی شاہراہ پرٹرفک بحال، درماندہ گاڑیوں کی چلنے کی اجازت

وہیں ٹریفک پولیس رامبن نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر دوپہر دو بجے سے درماندہ گاڑیوں کو اپنے منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہے۔بتادیں کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہوتے وادی کے بازاروں میں گراں بازار آسمان چھونے لگتی ہے اور اشیائے ضروریہ کی قلت بھی پیدا ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری، چار جون سے بہتری کا امکان

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے 3 جون تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی گرج چمک کے ساتھ رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 2 جون کو بھی رک رک کا بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری تو کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 3 جون کو بعد دوپہر کہیں کہیں بارشیں متوقع ہیں۔

Last Updated : Jun 1, 2023, 4:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.