ETV Bharat / state

tourist destination mahu mangat: ’مہو منگت میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد نیک شگون‘ - سیاحتی مقامات کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے معروف سیاحتی مقامات کا بنیادی ڈھانچہ مستحکم کرنے علاوہ متعدد مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

’مہو منگت میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد نیک شگون‘

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 5:48 PM IST

’مہو منگت میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد نیک شگون‘

رام بن: وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ خطہ چناب میں بھی انتظامیہ قدرتی حسن سے مالا مال کئی دلفریب مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبہ جموں کے رام بن ضلع میں گھوڑا گلی کے بعد اب وادی مہو منگت کو بھی پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ مقامی و ملکی سیاحوں کے علاوہ بین الاقوامی سیاح بھی ان قابل دید سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔ ضلع رام بن کے خوبصورت اور فلک بوس پہاڑوں میں واقع وادی مہو منگت میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کو نہ صرف مقامی باشندے بلکہ سیاحتی شعبہ سے جڑے افراد اور سیول انتظامیہ سمیت ٹورزم محکمہ بھی نیک شگون قرار دے رہے ہیں۔

محکمہ ٹورزم سمیت سول انتظامیہ کے علاوہ فوج بھی مہو منگت کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ اور قدرتی حسن سے مالا مال وادی مہو منگت میں سیاحوں کی آمد سے ممکنہ طور پر مقامی باشندوں کو بھی روزگار کے وسائل مہیا ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی ایک وسیع آبادی بالواسطہ یا بلاواسطہ سیاحتی شعبہ کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اور جموں و کشمیر کی معیشت میں ٹورزم کو ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Inauguration of Al Noor Library رامبن ڈویژن میں النور لائبریری کا افتتاح

انڈونیشا سے آئی ایک خاتون سیاح نے مہو منگت کے اپنے تجربہ کا ذکر تے ہوئے کہا کہ وہ وادی کشمیر کا دورہ کر چکی ہیں اور اب مہو منگت کے دلفریب حسن سے کافی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’مجموع طور وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ مہو منگت بھی قابل دید ہے۔ مقامی لوگوں کی طرح یہاں کے نظارے بھی کافی خوبصورت ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مہو منگت جیسے پنہاں مگر قدرتی حسن سے مالا مال سیاحتی مقام کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.