ETV Bharat / state

Winds Damage Vehicle of Fire and Emergency Services: رامبن میں تیز آندھی سے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو نقصان - تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی مکانوں کو نقصان

رامبن میں گذشتہ شام اچانک تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی مکانوں کے چھت گر گئے۔ وہیں اس تیز آندھی کی وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بانیہال کے دفتر میں کھڑی گاڑیوں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ Winds Damage Vehicle of Fire and Emergency Services

Winds Damage Vehicle of Fire and Emergency Services
رامبن میں تیز آندھی سے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو نقصان
author img

By

Published : Jun 16, 2022, 5:53 PM IST

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں گذشتہ شام اچانک تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی مکانوں کے چھت گر گئے، جس کی وجہ سے کئی مکانوں کو نقصان پہنچا۔ وہیں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بانیہال دفتر میں کھڑی گاڑیوں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ جموں کشمیر میں پہلے ہی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے نقصان بھی ہو سکتا ہے اور لوگوں سے پہلے ہی احتیاط برتنے کی گزارش کی گئی تھی۔ Vehicle of Fire and Emergency Services Got Damaged in Banihal

رامبن میں تیز آندھی سے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو نقصان

وہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ بانہال کے ملازمین نے کہا کہ تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے ایک گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے، انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اب علاقہ کے لیے نئی گاڑی سینکسن کی جائے۔ واضح رہے کہ شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے پٹن، سوپور اور بانڈی پورہ سمیت شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے درجنوں رہائشی مکانات، بجلی کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا جب کہ کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری نے پھل دار باغات کے درختوں کو بھی تباہ کر دیا۔ Winds Damage Vehicle of Fire and Emergency Services

یہ بھی پڑھیں:

Winds Damage House of Widow in Anantnag: اننت ناگ میں تیز آندھی سے بیوہ کا مکان منہدم

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.