ETV Bharat / state

Ramban District Administration: رامبن میں جعلی خبریں پھیلانے والے سات پورٹلز پر پابندی

رامبن ضلع انتظامیہ نے جعلی خبریں پھیلانے والے سات سیلف اسٹائل پورٹلز پر پابندی لگا دی ہے۔ ضلع انتطامیہ کے مطابق فرضی خبریں پھیلانے والے اور حکومت کی شبیہ کو خراب کرنے والے غیر قانونی نیوز پورٹلز پر پابندی کا مقصد ضلع رام بن کے علاقائی دائرۂ اختیار میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔ Several portals peddling fake news banned in Ramban

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 8:13 AM IST

Updated : Aug 17, 2022, 12:33 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے منگل کو ایک شخص کو گرفتار کیا جس پر ایک نابالغ غیر مقامی لڑکی کی عصمت دری کرنے کا الزام ہے۔ متاثرہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ ملزم نے لڑکی کا پہلے اغوا کیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کی شناخت لیاقت علی ڈار ولد محمد جعفر ڈار ساکن وہاب پورہ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے جس نے 12 اگست کو لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ Police Arrested Rape Accused in Budgam

رامبن: مرکزی زیرانتظام جموں وکشمیر کی ضلع انتظامیہ رام بن نے مبینہ طور پر جعلی خبریں پھیلانے، سرکاری اہلکاروں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور مبینہ طور پر حکومت کی شبیہہ کو خراب کرنے کے الزام میں سات نیوز پورٹلز پر پابندی لگا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے بتایا کہ یہ پہلا مرحلہ ہے۔ دوسرے مرحلے میں جو لوگ حقیقی اسناد پیش کرنے میں ناکام رہیں گے ان پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر رام بن نے ایس ایس پی رام بن کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس حکم نامہ کو صحیح معنوں میں نافذ کریں۔ The JK administration banned several portals spreading fake news in Ramban

رامبن میں جعلی خبریں پھیلانے والے سات سیلف اسٹائل پورٹل پر پابندی

یہ بھی پڑھیں:

ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فرضی خبریں پھیلانے والے اور حکومت کی شبیہہ کو خراب کرنے والے غیر قانونی نیوز پورٹلز پر پابندی کا مقصد ضلع رام بن کے علاقائی دائرۂ اختیار میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ خدشہ ہے کہ اگر ان جعلی نیوز پورٹلز نے اپنی سرگرمیوں پر روک نہ لگائی تو ان پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق، مختلف نیوز پورٹلز سے وابستہ رام بن کے صحافیوں سے کہا گیا کہ وہ ضلع انفارمیشن آفیسر رام بن کے سامنے اپنی اسناد جمع کرائیں۔ مختلف نیوز پورٹلز سے وابستہ سات افراد (ان میں سے ایک نامعلوم) مجاز اتھارٹی کی رجسٹریشن سمیت اپنی اسناد جمع کرانے میں ناکام رہے۔ سات جعلی نیوز پورٹلز سے وابستہ ان تمام افراد کو اپنی کارروائیاں جاری رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق، ممنوعہ پورٹلز اور افراد کی فہرست میں لطیف رضا، سنگلدان (یونائیٹڈ نیوز اردو )، چرنجیت بالی اکھڑال (وی ڈی نیوز)، مبشر نذیر ڈینگ اکھڑال (نیوز ورس انڈیا)، ذوالفقار بھٹ سنگلدان (کرنٹ نیوز آف انڈیا)، سجاد رونیال مالیگام، پوگل (نیوز بیورو آف انڈیا،این بی آئی)، راج گڑھ کے پرویز بھٹ (ٹوڈے نیوز لائن) اور جی ایچ آر ٹی نیوز چلانے والا ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

Last Updated : Aug 17, 2022, 12:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.