پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بردار ٹیمپو ٹریلر زیر نمبری Jk014-D 7929 ادھمپور سے رامبن کی طرف آ رہا تھا کہ رامبن کے نزدیک ساڑھے چار بجے شاہراہ کیفٹریہ موڑ پر ڈرائیور تیز رفتار گاڑی پر قابو نہ پا سکا، جس کے سبب گاڑی دریا چناب میں جا گری۔ اس حادثے میں ڈرائیور سمیت دس مسافر دریا چناب میں بہہ گئے۔ یہ تمام مسافر ابھی بھی لاپتہ ہیں جبکہ ایک مسافر دریا چناب کے کنارے زخمی حالت میں ملا۔
زخمی مسافر کی شناخت معراج الدین ولد غلام محی الدین ساکنہ چندرگام اونتی پورہ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ اس نے بتایا کہ مسافر بردار گاڑی میں قریب دس مسافر سوار تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس مقامی رضاکار، آیس ڈی آر ایف اور آرمی نے پچاؤ مہم شروع کر دی ہے۔