پولیس زرائع کے مطابق 17 سالہ پنکی (فرضی نام) نے آج دوپہر کا کھانا کھاتے کے وقت چھوٹے بھائی سے جھگڑا کیا۔ اس کے بعد بچی غصے میں آئی اور اس نے اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ 40 فصید جھلس گئی۔
گھر والوں نے لڑکی کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ رامبن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔