مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلح رامبن کے سب ڈویژن رامسو کی پنچائت کوٹ سوجمتنہ کی عوام کو آزادی سے لیکر آجتک سڑک جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں ہوسکی ہے۔
لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہر دور میں حکومتوں نے انہیں تعمیر و ترقی کے لحاظ سے نظر انداز کیا اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام سمیت کئی بار متعلقہ حکام سے مسئلہ اجاگر کرنے کے باوجود آج تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
وگن سے کوٹ مندر تک کا سڑک رابطہ محض دو کلومیٹر پر محیط ہے جو انتظامیہ کیلئے ناممکن بات تو نہیں لیکن کام نہ کرنے کی چاہ کی وجہ سے عوام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔
عوام نے حال ہی تعینات ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن سے اپیل کی ہے کہ انہیں سڑک جیسی بنیادی سہولت پہچانے کیلئے متعلقہ محکمہ تعمیرات عامہ ڈویژن رامبن کو ڈی پی آر بنانے کیلئے ہدایات جاری کرے، تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات سے جوڑا جائے۔