ETV Bharat / state

دو کمروں والا کالج۔۔۔۔ - ڈگری کالج کا افتتاح

دو کمروں والے اس کالج میں لائبریری کے لئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے کتابیں اسٹاف روم میں رکھی گئی ہیں۔

Collage
کالج
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 7:37 PM IST

Updated : Feb 16, 2021, 8:41 PM IST

جموں وکشمیر میں سرمائی تعطیلات اور کورونا وبا کے بعد بند تعلیمی اداروں کا کھلنا خوش آئند بات ہے۔ لیکن کچھ کالجز میں عمارت نا نکمل ہونے کی وجہ سے طلباء کو مشکلات درپیش ہیں۔

کالج

ضلح رامبن کے سب ڈویژن گول میں دو ہزار گیارہ-بارہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کا افتتاح ہوا، لیکن یہ عمارت آج تک مکمل نہ ہو سکی۔ اس سے طلباء کو مشکلات درپیش ہیں۔

یہ کالج دو کمروں کی عمارت میں چلا رہا ہے، جس سے یہاں کے طلبا کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ دو کمروں پر مشتمل اس کالج میں صرف ایک سٹاف روم اور دوسرا کلاس روم ہے۔

کالج میں لائبریری کے لئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے کتابیں اسٹاف روم میں رکھی گئی ہیں۔ باتھ روم و دیگر بنیادی سہولت کے نہ ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ ڈگری کالج گول میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء کو دقتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن: سومو ڈرائیورز پر زیادہ کرایہ وصول کرنے کا الزام

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سنہ 2016-17 میں موئلہ علاقہ میں کالج کی عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہوا جو ڈیڑھ برس میں مکمل ہونا تھا۔ آج چار برس ہو گئے ہیں اس کالج کی تعمیر ابھی بھی مکمل نہیں ہو پائی ہے۔ تقریباً چھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہی اس عمارت کا کام سست رفتاری سے چل رہا ہے۔

بچوں کا کہنا ہے کہ کالج میں بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعلیم پر اثر پڑ رہا ہے۔ طلباء نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عمارت کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ وہ اچھے سے تعلیم حاصل کر سکیں۔

Last Updated : Feb 16, 2021, 8:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.