ETV Bharat / state

رامبن: بارش کے سبب مکان اور قبرستان کو جزوی نقصان - متاثرین کی امداد

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں شدید بارشوں اور بادل پھٹنے سے رہائشی اور زیر تعمیر مکان کے علاوہ مقامی قبرستان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

رامبن: بارش کے سبب رہائشی، زیر تعمیر مکان اور قبرستان کو جزوی نقصان

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 4:44 PM IST

پہاڑی ضلع رام بن میں شدید بارش کے سبب چندر کوٹ علاقے میں ایک قبرستان سمیت دو مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

رامبن: بارش کے سبب رہائشی، زیر تعمیر مکان اور قبرستان کو جزوی نقصان

مقامی باشندوں کے مطابق تیز بارشوں اور بادل پھٹنے کے سبب پانی کے تیز بہاؤ سے ایک رہائشی مکان کی دیوار اور ایک زیر تعمیر مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوران شب بادل پھٹنے کے سبب پانی کے تیز بہاؤ میں زیر تعمیر مکان کا تعمیراتی مواد ڈھ گیا۔ اس کے علاوہ مقامی قبرستان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: رامبن: حکومت کو سیاحتی مقامات پر توجہ دینے کی ضرورت

متاثرہ افراد نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انتظامی افسر نے علاقے کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سرپنچ محض دورہ کر کے چلے گئے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے متاثرین کی امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.