ETV Bharat / state

Strike Against Demolition Drive in Banihal: انہدامی کارروائی کے خلاف بانہال میں ہڑتال - بانہال ہڑتال

ضلع رام بن کے بانہال قصبہ میں مقامی دکانداروں نے انہدامی کارروائی اور انہیں دکان خالی کرنے کا نوٹس بھیجے جانے کے خلاف ہڑتال کی اور انتظامیہ سے اس ضمن میں دکانداروں کے ساتھ ملاقات کے ذریعے ایک لائحہ عمل مرتب کرنے کی اپیل کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 7:51 PM IST

انہدامی کارروائی کے خلاف بانہال میں ہڑتال

رام بن: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے سب ڈویژن بانہال میں دکانداروں نے انہدامی کارروائی کے خلاف ہڑتال کی۔ قصبہ بانہال کے دکانداروں نے تحصیل صدر مقام میں ایک احتجاجی ریلی کا بھی انعقاد کیا جس میں انہوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے انہدامی کارروائی، مکانات اور دکانوں کی توڑ پھوڑ اور اراضی سے غریب عوام کی بے دخلی کے عمل پر فور روک لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ہڑتال کے پیش نظر بانہال میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر دکانیں اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بانہال تاجر انجمن کے صدر نے کہا کہ انہوں نے ’’جموں و کشمیر میں جاری تجاوزات ہٹائے جانے کے نام پر جاری ظلم کے خلاف ہڑتال کی کال دی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ

یاد رہے کہ بانہال قصبہ میں ’’غیر قانونی طور قبضہ میں لی گئی سرکاری اراضی پر دکانیں تعمیر‘‘ کرنے والے دکانداروں کو ڈی سی رام بن کے احکامات پر دس فروری تک دکانیں خالی کرنے کا نوٹس ارسال کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بانہال کے سب ضلع اسپتال کے نزیک انتہائی اہم روڈ پر دکانداروں نے قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کی ہیں۔

ادھر، دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے ان ہی دکانوں پر کام کرکے اپنے اور اہل و عیال کے لیے نان شبینہ کا انتظام کرتے آ رہے ہیں اور اچانک انہیں دکانوں سے بے دخل کرکے دکانیں منہدم کرکے انتظامیہ ان کے اور ان کے بچوں کے پیٹ پر لات مار رہی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیوپاریوں، بینک وغیرہ سے سودی قرضہ کے عوض دکانوں کے لئے مال خریدا ہے اور انہدامی کارروائی میں نہ صرف ان کی اب تک کی جمع پونجی ضائع ہوگی بلکہ وہ قرض تلے دب جائیں گے۔

مزید پڑھیں: Omar Abdullah on Bulldozer Drive انہدامی کارروائی غیر قانونی ، عمر عبداللہ

بانہال تاجر انجمن نے انتظامیہ سے اس معاملہ میں نظر ثانی کرنے اور مقامی دکانداروں کے ساتھ میٹنگ طے کرکے اس ضمن میں ایک لائحہ عمل مرتب کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادھر، جموں و کشمیر میں انہدامی کارروائی جاری ہے وہیں اس کی مخالفت میں احتجاج بھی کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.