ETV Bharat / state

Sgr Jmu Highway Restored for Traffic: سرینگر - جموں قومی شاہراہ بحال - سرینگر جموں شاہراہ بحال

ٹریفک حکام نے سرینگر - جموں شاہراہ پر سفر کا ارادہ رکھنے والے مسافرین سے سفر سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کرنے کی اپیل کی۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ بحال
سرینگر - جموں قومی شاہراہ بحال
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 6:25 PM IST

رام بن: سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کر دیا گیا۔ Sringar Jammu Highway Restored for Traffic ضلع رام بن میں گزشتہ شب سے جاری بارش کے سبب متعدد مقامات پر پتھر گر آنے کی وجہ سے حکام نے ٹریفک کی آمد و رفت کو بند کر دیا تھا۔ شاہراہ بند ہونے سے امرناتھ یاتریوں کو ضلع رام بن میں ہی روک کر یاتری نواس میں ٹھہرایا گیا تھا، تاہم بدھ کی سہ پہر شاہراہ بحال ہونے کے بعد یاتریوں کو کشمیر کی جانب روانہ کیا گیا۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ بحال

ٹریفک حکام کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن کے مہند علاقے میں پتھر گر آنے کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا تھا۔ Highway closed Yatris Strandedشاہراہ بند ہونے کے سبب کسی بھی مسافر بردار/مال بردار گاڑی کو جموں سے سرینگر اور سرینگر کے جموں کی جانب اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر متعدد مقامات خصوصا ضلع رام بن میں درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں کی جانب روانہ کیے جانے کے بعد ہی دیگر گاڑیوں کو شاہراہ پر سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ حکام نے سرینگر - جموں شاہراہ پر سفر کا ارادہ رکھنے والے مسافرین سے سفر سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.