ETV Bharat / state

Traffic Update Srinagar Jammu Highway تازہ برف باری کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند - ٹڑیفک اپڈیٹ جموں سرینگر شاہراہ

ٹریفک حکام کے مطابق سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر جواہر ٹنل کے آر پار برف جمع ہوئی ہے جس کے پیش نظر شاہراہ کو ٹڑیفک کی آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے شاہراہ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کریں ۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 3:36 PM IST

تازہ برف باری کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

قاضی گنڈ:وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر برف باری اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے جمعہ ے روز کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کر دیا گیا۔ ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ رامبن سیکٹر اور قاضی گنڈ میں برف باری کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ رامبن - بانہال سیکٹر میں قومی شاہراہ پر چٹانیں بھی کھسک آئی ہیں، جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمد دورفت روک دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کرنے کے لیے عملہ اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔

ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ پہلے ہی بند ہیں۔

ٹریفک حکام نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے شاہراہ کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کریں ۔

مزید پڑھیں: Inflation During Winters in kashmir مہنگائی کی مار سے عوام کا حال بے حال

قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں ایک طرف اشیائے ضروری کی کمی پیدا ہو جاتی ہے تو وہیں دوسری طرف گراں فروشی بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Snowfall In Kashmir کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی برف باری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.