نمائندے کے مطابق موسلادھار بارشوں کی وجہ سے شاہراہ پر ضلع رام بن کے قریب بیٹری چشمہ، ڈیگڈول اور پینتھال کے مقام پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ کو آمد و رفت کے بند کر دیا گیا ہے۔
شاہراہ کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں مسافر درماندہ ہیں۔
شاہراہ کو بحال کرنے کیلئے مشینری کام پر لگا دی گئی ہے تاہم خراب موسم کی وجہ سے شاہراہ کو بحال کرنے میں انتظامیہ کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔