رام بن: سرینگر جموں شاہراہ پر بدھ کی صبح ٹریفک حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ ضلع رام بن کے کیلا موڑ مقام پر اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK03E 4558 سرینگر سے جموں کی جانب جارہا تھا اور ایک آٹو رکشا زیر رجسٹریشن نمبر Jk19-6954 کے ساتھ ٹکرا گیا۔ Ramban Accident 8 Persons Injured
ٹرک اور آٹو رکشا کے مابین ٹکر کے نتیجہ میں دونوں گاڑیوں میں سوار آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کی اور زخمیوں کو ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا۔ رام بن ضلع اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمی ہوئے تین افراد میں سے ایک کو اننت ناگ اور دو کو میڈکل کالج و اسپتال جموں ریفر کر دیا گیا۔ Srinagar Jammu Highway Accident 8 Persons Injured
حادثہ میں زخمی ہوئے افراد کی شناخت سورج سنگھ ولد چوڑ سنگھ ساکنہ کیلا موڑ رام بن، ریاض احمد ولد محمد ابراھیم ساکنہ اونتی پورہ سرینگر، طارق احمد ولد عبدالغنی، ساکنہ سیری رام بن، عمران احمد ولد عبد الجبار ساکنہ اونتی پورہ، مدثر احمد ولد غلام احمد وانی ساکنہ سیری، نصیر احمد ولد عبد السلیم ساکنہ ماروگ، منگل سنگھ ولد ہری چند ساکنہ ماروگ رام بن اور سونم دیوی دختر سورج سنگھ ساکنہ گام رام بن کے طور پر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Ramban Road Accident: سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر حادثے میں دو افراد زخمی
اس ضمن میں رام بن پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔