ETV Bharat / state

رامبن میں ساتویں مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر - بھارتیہ جنتا پارٹی، پی ڈی پی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ضلح ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے ساتویں مرحلے کی دو نشستوں، سرپنچ کی چار نشستوں اور ایک میونسپل کونسل کی نشست پر ووٹنگ ہوئی۔

Election
انتخاب
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 6:51 PM IST

حلقہ انتخاب رامبن اے، رامبن بی خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر کل ووٹرز 23557 تھے جن میں 15959 رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔ کل ووٹوں کی شرح 67.75 فیصد رہی۔ دونوں حلقہ انتخاب میں کل 67 پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے۔ رامبن اے میں 40 اور رامبن بی میں 27 پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے، جہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

انتخاب

بلاک رامبن اے کی نشست میں 12135 وؤٹوں میں سے 8098 وؤٹ پول ہوئے جن میں 4484 مرد 3614 خواتین نے اپنے وؤٹ کا استعمال کیا۔ بلاک رامبن بی کی نشست میں 11422 وؤٹوں میں سے 7861 پول ہوئے جن میں 4178 مرد اور 3614 خواتین نے وؤٹ کا استعمال کیا۔

بلاک رامبن اے میں 13 امیدوار انتخابی میدان میں تھے جبکہ رامبن بی میں مخصوص خواتین نشست پر پانچ امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ دونوں نشستوں میں نیشنل کانفرنس، کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی، پی ڈی پی اور آزاد امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

وہی بلاک میں چار سرپنچ نشستوں اور ایک میونسپل کونسل کے لئے ضمنی انتخابات بھی کروایا گیا۔ ان کی وؤٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔ دیر شام تک نتائج بھی آنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہم دفعہ 370 اور 35اے کی واپسی کے خواہاں ہیں'

شروعات میں سردی کی وجہ سے ووٹرز کی کم تعداد تھی تاہم گیارہ بجے کے بعد ووٹرز بھاری تعداد پولنگ مراکز پر قطاروں میں نظر آئی۔

اس درمیان دونوں نشستوں میں وؤٹر نے محکمہ دیہی ترقی کے افسران کے خلاف سخت نارضگی کا اظہار کیا۔ انہوں کہا محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تیار کی گئی وؤٹر لسٹ میں اکثر وؤٹروں کے نام غائب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.