ETV Bharat / state

رامبن: ایک ہی کنبے کے سات افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت - مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر

جموں و کشمیر بینک کے ایک ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کے اہل خانہ کے سات ممبران کا کووڈ-19 مثبت آیا ہے۔

covid
covid
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 7:47 PM IST

مرکز کے زیر انتظام عالاقہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن بانہال میں قائم جموں کشمیر بینک کے شاخ میں تین ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جمواس سے تعلق رکھنے والے ایک ملازم کے اہل خانہ کے سات افراد کووڈ ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔

seven family members tested positive for coronavirus
ٹویٹ

ٹیسٹ رپورٹ کے آنے سے پہلے ہی چمواس کے حالہ گاؤں کو ریڈ زون میں شامل کیا گیا تھا۔ ان سبھی افراد کو سرکاری قرنطینہ پر رکھ کر نمونے لیے گئے تھے۔

ضلع مجسٹریٹ رامبن ناظم زئی خان کی طرف سے اجراء کئے گئے ایک حکم نامہ کے تحت قصبہ کے دو وارڈس اور حالہ گاوں کو ریڈ زون قرار دے کر اس کے نزدیکی وارڈز کو بفر زون قرار دیا گیا ہے۔

ان علاقوں میں آنے اور جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر رامبن نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل سے ایک ہی کنبے کے سات افراد مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

اس طرح ضلع میں مثبت مریضوں کی تعداد اب 208 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 116 صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں جبکہ 92 افراد کا ضلع میں قائم کیے گئے مختلف کووڈ-19 ہسپتالوں میں علاج جل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.