جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں کانگریس پارٹی کو ایک بڑا دھچکہ لگا ہے۔ کانگریس پارٹی کے ضلع صدر (رام بن) فاروق احمد کٹوچ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ Farooq Katoch Quits Congressکٹوچ نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان رام بن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
فاروق کٹوچ نے رام بن میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی جموں وکشمیر میں پارٹی ورکران اور عوام کی ترجمانی کرنے میں بالکل ناکام ثابت ہو چکی ہے،Senior Congress leader Farooq Katoch Quits Congress وہیں حالیہ دنوں حد بندی کمیشن رپورٹ میں بھی پارٹی ہائی کمان نے یہاں کے لیڈران کا ساتھ نہیں دیا۔ جس سے رام بن کے لوگوں کا کانگریس پارٹی پر سے بھروسہ اٹھ چکا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی اور سابق ریاست کو دو وفاقی حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے بعد یہاں کی سیاست نے ایک نیا رخ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف کانگریس سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیںSenior Congress leader Farooq Katoch Quits Congress جبکہ وہ جموں و کشمیر خاص کر رام بن کے لوگوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔
- مزید پڑھیں: رامبن: غلام نبی آزاد کے خلاف احتجاج کی مذمت
مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر سے چھینے گئے حقوق کی بازیابی کے لیے پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن سے وابستہ لیڈران و تنظیمیں منظم کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے پی اے جی ڈی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ دیا۔