ETV Bharat / state

یہ حوصلوں کی اڑان ہے

ثاقب جبار اپنے دونوں پیروں معذور ہونے کے باوجود علم کی تلاش و جستجو میں سرگرداں ہیں۔ وہ اس راہ میں پیش آنے والے مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کر رہے ہیں۔

یہ حوصلوں کی اڑان ہے
یہ حوصلوں کی اڑان ہے
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 4:37 PM IST

Updated : Mar 11, 2021, 5:17 PM IST

ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو کی پنچائت سوجمتنہ گاؤں کوٹ کے رہنے والے ثاقب جبار اپنے اسکول کے دنوں سے ہی کافی پریشانیاں اٹھا رہے ہیں۔ بالآخر اپنے شوق و لگن اور تندہی سے انہوں نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں سکنڈ ڈویژن سے کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ حوصلوں کی اڑان ہے

تعلیم حاصل کرنے کے شوق و جذبے سے پُر ثاقب جبار نے اسکول کی تعلیم حکومت و انتظامیہ سے مدد کے انتظار میں مکمل کرلی۔ اب بارہویں کا امتحان بھی پاس کر لیا، تاہم اب تک انہیں انتظامیہ کی جانب سے کوئی سواری نہیں ملی ہے۔

ثاقب ابھی بھی پر امید ہیں کہ کالج کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے حکومت و انتظامیہ ان کی مدد کرے گی۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد نہایت ہی غریب ہیں۔ ان کی ایک بہن بھی معذور ہے اور بی پی ایل کنبے کے لیے تعلیم کا جاری رکھنا کافی مشکلات سے بھرا رہتا ہے۔ اس لیے حکومت و انتظامیہ ان کا تعاون کرے۔

اپنے جذبے اور والدین کی مدد سے بارہویں جماعت میں اچھے نمبرات حاصل کرنے کے بعد ثاقب جیسے مختلف بچوں نے اعلیٰ تعلیم کے خواب سجائے ہوں گے۔ اس لیے حکومت و انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس طرح کے طلبہ کا خاص خیال رکھے اور انہیں تعلیمی میدان میں پیش آنے والی ہر مشکل کو حل کرنے میں ان کی مدد کرے، تاکہ وہ بھی سماج میں باعزت زندگی گزار سکیں۔

Last Updated : Mar 11, 2021, 5:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.