ETV Bharat / state

Ramban Sports Tournament ضلع رام بن میں یوتھ سروسز کے زیراہتمام کھیل مقابلے

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 4:58 PM IST

پہاڑی ضلع رام بن میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام کبڈی، کھوکھو اور والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع رام بن میں یوتھ سروسز کے زیر اہتمام کھیل مقابلے

رام بن: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے سنساد کھیل سپاردھا (SANSAD KHEL SPARDHA) کے تحت انٹر بلاک، ضلع سطح کے کبڈی، کھو کھو اور والی بال کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ درجنوں مقامی بچوں نے کھیل مقابلوں میں شرکت کرکے اپنے جوہر دکھائے۔ وہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ضلع رام بن کے بلاک بٹوٹ نے لڑکیوں اور لڑکوں - دونوں زمروں میں کھو کھو کے مقابلے اپنے نام کیے اور والی بال ٹورنامنٹ میں بلاک رامسو نے بلاک رام بن کو کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا۔

کھیل مقابلوں میں متعدد مقامی ٹیموں نے شرکت کی۔ کھیل مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں/کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ ڈی سی رام بن نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ضلع انتظامیہ نے نوجوانوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچوں کو مستحکم بنانے کے لیے خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: ضلع رام بن میں ’فریڈم رن‘ کا اہتمام

ادھر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر رام بن، دھرم ویر، نے بتایا کہ ضلع کے مختلف بلاکس کے تقریباً 150 نوجوانوں نے ضلع سطح کے کبڈی، کھو کھو اور والی بال مقابلوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ان انٹر بلاک، ضلعی سطح کے ٹورنامنٹس سے منتخب کھلاڑی اگلی سطح کے ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گے۔ ڈی سی رام بن نے مقامی نوجوانوں سے کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث یہاں کے نوجوانوں میں قدرتی طور اسٹیمنا دیگر اضلاع، ریاستوں میں رہائیش پذیر طلبہ کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر نوجوانوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کرکے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے تو وہ کھیل کود کے میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.