رامبن:جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے محکمہ فلوریکلچر نے ضلع انتظامیہ رامبن کے اشتراک سے ضلع کے سیاحتی مقام سناسر میں "ٹیولپ گارڈن " کو کھلا دیا، جس سے سیاحت کے نئے سیزن کا آغاز ہوا۔اس مواقع پر چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل ڈاکٹر شمشاد شان نے ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت اسلام کی موجودگی میں مشہور سیاحتی مقام سناسر میں ٹیولپ گارڈن کا باقاعدہ افتتاح Sanasar Tulip Garden Open for Public کیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی کونسلرز، ڈائریکٹر فلوری کلچر، ڈاکٹر جتندر سنگھ، ایس ایس پی موہتا شرما، ڈائریکٹر فلوریکلچر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ہربنس لال شرما اور ضلعی افسران کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔
مزید پڑھیں:
- Tulip Garden in Udhampur: ادھم پور تولِپ گارڈن سیاحوں کی توجہ کا مرکز
- Srinagar Tulip Garden Visitors: گزشتہ 19 روز کے دوران 3 لاکھ سے زائد سیاحوں نے باغ گلہ لالہ کی سیر کی
ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کرنے کے بعد چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان نے کہا کہ جموں و کشمیر بے مثال خوبصورتی اور قدرتی مناظر سے مالا مال ہے، جس میں سیاحت کی بڑی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع رامبن میں مختلف پوشیدہ سیاحتی مقامات جو سیاحت کے شعبے میں ترقی اور ضلع رامبن کی مجموعی ترقی کے لیے سیاحت کے نقشے میں آنے چاہئے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ رامبن اور فلوریکلچر محکمہ کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔