ETV Bharat / state

Ramban basic amenities رامبن کے باشندے بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 7:41 AM IST

رامبن میں واقع پنچایت بلہوت اور سینچا جیسے چھوٹے گاؤں موجودہ جدید دور میں بھی لوگ بنیادی سہولیات جیسے پینے کے صاف پانی، سڑک اور راشن سے محروم ہیں۔ Lack of basic amenities in Ramban

رامبن کے باشندے بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں

رامبن: ڈیمو کریٹک آزاد پارٹی کے سینئر لیڈر ایڈووکیٹ ارون سنگھ راجو نے حلقہ انتخاب رامبن سے تھوڑی دوری پر واقع پنچایت بلہوت اور سینچا کا دورہ کر کے لوگوں سے میٹنگ کی۔ ان کے ہمراہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے دورہ کے دوران سرکار اور انتظامیہ پر الزام لگایا کہ موجودہ جدید دور میں بھی لوگ بنیادی سہولیات جیسے پینے کے صاف پانی، سڑک اور راشن سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت بلہوت میں کچھ گاؤں ابھی رابطہ سڑک سے محروم ہیں اور لوگ کئی کلو میٹر سے راشن کا ڈھلوان کرتے ہیں۔ Residents of Ramban are Yearning for Basic amenities

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ پنچایت سنیچا میں جل شکتی نام کی کوئی اسکیم نہیں ہے جس سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی بہم حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی لوگ تین کلومیٹر سے زیادہ دور سے پانی کا سپلائی کرتے ہیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ فوری طور پر لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرے بہ صورت دیگر وہ سرکار کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر پر مجبور ہوجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.